وزیر تعلیم سندھ نے شپ اونر کالج کے پرنسپل کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:04

وزیر تعلیم سندھ نے شپ اونر کالج کے پرنسپل کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے شپ اونر کالج نارتھ ناظم آباد کے پرنسپل کے ساتھ طلباء کی جانب سے ہتک آمیز سلوک کرنے اور دھمکیاں دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کالجز اور ڈائریکٹر کالجز کراچی کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور ا س واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ طالب علموں نے پرنسپل کے ساتھ بدتمیزی کی ہے جن معاشروں میں اساتذہ کا احترام ختم ہو جاتا ہے تباہی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ اساتذہ کے ساتھ ہے اور ان کی عزت واحترام میں کوئی کمی نہیں آنے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے اعلی حکام سے بھی بات کریں گے تاکہ تعلیمی اداروں آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات جنم نہ لیں۔ انہوں نے والدین اور متعلقہ افراد سے درخواست کی کہ وہ بھی اساتذہ کا احترام اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :