دیوالی اندھیروں پرروشنی اوربرائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے بلاول بھٹو زرداری

آئین کے تحت تمام غیرمسلموں کومساوی حقوق میسرہیں، پیپلزپارٹی برابری اور ہم آہنگی کیلئے کھڑی ہے، دیوالی کے موقع پر پیغام

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:01

دیوالی اندھیروں پرروشنی اوربرائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے بلاول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی پر دنیا میں آباد ہندو برداری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلاول ہائوس سے جاری میں پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی اندھیروں پر روشنی اوربرائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے۔بطورپاکستانی ہندوبرداری کو مذہبی تہوار منانے کی آزادی ہے، آئین کے تحت تمام غیرمسلموں کومساوی حقوق میسرہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی برابری اور ہم آہنگی کیلئے کھڑی ہے۔