چین ،بزر گ شہریوں کی تیمار داری اور علاج کے لیے قانونی مسودہ تیار

230.8ملین افراد کی عمر 60سال سے زیادہ ہے 1لاکھ چالیس ہزار نرسینگ ہوم ہیں مسودہ عوامی رائے کے لے 12نومبر تک آن لائن کردیا جائے گا،وزارت شہری امور

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چینی حکومت نے قوانین کا ایک مسودہ جاری کیا ہے جس کے تحت بزرگ شہریوں کو بہتر طبی سہولیتں فراہم کی جائیں۔یہ مسودہ عوامی رائے کے لے 12نومبر تک آن لائن کردیا جائے گا۔شہری امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس مسودے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو ان کے گھر پر دیکھ بال اور طبی سہولیتں فراہم کی جائیں گی۔

جس کے لیے انھیں ٹیلی فون یا انٹرنیٹ استعمال کرنا ہوگا۔لیکن اگرانہیں مواصلاتی خدمات میں کوئی مسئلہ ہو تو ادارے انہیں پیش ورانہ سٹاف کے ذریعے مدد فراہم کرینگے۔جو افراد بزرگ شہریوں کی نرسینگ پر تیمارداری پر مامور کیے جائیں گے انہیں پہلے اس کی تربیت دی جائے گی۔شہری امور کی وزار ت کے مطابق 2016کے اختتام تک چین میں 230.8ملین افراد کی عمر 60سال سے زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

یہ بزرگ شہری ملک کی کل آبادی کا16.7فیصد ہیں ۔بین الاقوامی معیار کے مطابق وہ ملک یا علاقہ بزرگ معاشرہ کہلاتا ہے۔جس میں 60سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد ملک کی کل آبادی کا 10فیصد یا زیادہ ہوجائے۔چین میں 1لاکھ چالیس ہزار نرسینگ ہوم ہیں۔ جن میں کل 70لاکھ 30ہزار بستر ہیں جبکہ ان میں ہر سال 20.7فیصد اور 8.6فیصد کا باالترتیب اضافہ ہورہا ہے۔تاہم ملک ہر ہزاز شہریوں کے لیے 31.6بستر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :