فرد جرم عائد ہونے کے بعد مریم نواز کا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:45

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) :فرد جرم عائد ہونے کے بعد مریم نواز نے اپنے والد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے احتساب عدالت کی کاروائی کے حوالے سے بتایا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آج شریف خاندان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جس کے بعد مریم نواز احتساب عدالت سے واپس اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر چلی گئیں۔

(جاری ہے)

وہاں مریم نواز نے لندن میں مقیم اپنے والد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،۔ٹیلی فون پر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم کو احتساب عدالت کی کروائی کے حوالے سے بریف کیا ۔مریم نواز نے سابق وزیر اعظم سے کہا کہ شریف خاندان سے انتقام لیا جا رہا ہے جس پر سابق وزیر اعظم نے مریم نواز کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھاگیں گے نہیں بلکہ عدالتوں کا سامنا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :