وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی قیادت میں پاکستانی وفد کی گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:59

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی قیادت میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس عدیس ابابا میں منعقد ہوا اور اس میں گلوبل گرین انسٹی ٹیوٹ کے 28 اراکین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اجلاس سے اپنے خطاب میں گرین گروتھ کی ترقی و فروغ پر پاکستان کی گہری دلچسپی اور اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔