فرد جرم قانون اور آئین پر عملدرآمد کی روشن مثال ہے، یہ فیصلہ اس بات کی شہادت ہے کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے،شیخ رشید کا شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونے پر ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:32

فرد جرم قانون اور آئین پر عملدرآمد کی روشن مثال ہے، یہ فیصلہ اس بات ..
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان پر فرد جرم عائد کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرد جرم قانون اور آئین پر عملدرآمد کی روشن مثال ہے، یہ فیصلہ اس بات کی شہادت ہے کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آج شریف خاندان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جس پر مختلف سیاستدانوں اور تجزیہ نگاروں کے تبصرے سامنے آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرد جرم قانون اور آئین پر عملدرآمد کی روشن مثال ہے، یہ فیصلہ اس بات کی شہادت ہے کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔شیخ رشید نے کہا نیب کی کارروائی پر کوئی شبہ نہیں۔ یہ ہماری لوٹی ہوئی دولت ہمیں ہی دکھاتے ہیں، عدلیہ فیصہ نہ کرتی تو ملکوں میں خانہ جنگی ہوتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف فوج کے خلاف زبان استعمال کررہے ہیں اور وہ اپنے بغیر کسی الیکشن پر یقین نہیں رکھتے ۔