جماعت اسلامی نے ممتاز قادری کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اُٹھانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:23

جماعت اسلامی نے ممتاز قادری کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اُٹھانے کا اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء) : جماعت اسلامی نے ممتاز قادری کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ممتاز قادری کو پیغمبر اسلام ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرنے پر حکومت کی جانب سے سزا ملی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاستدانوں میں سے واحد بہادر آدمی ہوں جس نے ممتاز قادری کے جنازے میں شرکت کی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے اعلان کیا کہ ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جماعت اسلامی ممتاز قادری کے بیٹے کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مغرب کے دباؤ میں آکر ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا سنائی جبکہ حکومت اس بات سے باخبر تھی کہ ممتاز قادری پیغمبر اسلام ﷺ کا جانثار تھا، آئین میں ختم نبوتﷺ پر ہونے والی ترامیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بھی یہ شرمناک کام کیا ہے انہوں نے پاکستان کے دو کروڑ عوام کے جذبات کی توہین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :