گورنرسندھ کے ساتھ بدسلوکی‘منیرچوہدری کے گھر میں داخلے سے روک دیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:23

گورنرسندھ کے ساتھ بدسلوکی‘منیرچوہدری کے گھر میں داخلے سے روک دیاگیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء)گورنرسندھ محمد زبیرکو اسلام آباد میں مریم صفدرکے سمدھی منیرچوہدری کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا-تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیرمریم صفدرسے ملاقات کے لیے اپنے پروٹوکول اور مکمل سیکورٹی کے ساتھ منیرچوہدری کے گھر پہنچے تو انہیں مرکزی دروازے پر روک لیا گیاجس کے بعد وہ دوسرے دروازے پر گئے مگر انہیں گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ملی -اس بدسلوکی پر گورنرسندھ ناراض ہوکر اپنی گاڑی میں سندھ ہاﺅس کے لیے روانہ ہوگئے مگر انہیں راستے سے واپس بلالیا گیا اور وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ان سے معذرت کی اور انہیں اندر لے گئیں-موقع پر موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیرنے سیکورٹی حکام کو اپنا تعارف بھی کروایا تھا مگر اس کے باوجود انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی-گورنر سندھ کی بدسلوکی کے مناظرکوموقع پر موجود ملک بھر کے ٹیلی ویژن چینلزنے براہ راست دکھایا-