یوکرین، خاتون نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی،

5 ہلاک 6 زخمی، ڈرائیور گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:59

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) یوکرین میں خاتون ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا کر 5 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا،پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی راہگیروں پر چڑھائے جانے کا واقعہ یوکرین کے شہر کھرکیف میں پیش آیا۔ پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ گاڑی سے لوگوں کو جان بوجھ کر کچلا گیا یا یہ واقعہ محض حادثہ تھا۔

متعلقہ عنوان :