فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 53 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:51

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 53 کروڑ 64 لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 53 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 93 لاکھ، اسلام آباد میں آڈٹ ہائوس کے تعمیراتی کاموں کے لئے 15 کروڑ، تھر 100 میگاواٹ بجلی کے پاورپلانٹ کے لئے 30 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔