گورنر سندھ کی مریم نواز سے ملاقات کے لیے چوہدری منیر کے گھر آمد،داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ناراض ہو کر واپس چلے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:14

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):گورنر سندھ کی مریم نواز سے ملاقات کے لیے مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے لیکن داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ناراض ہو کر واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آج شریف خاندان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جس کے بعد مریم نواز احتساب عدالت سے واپس اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر چلی گئیں ۔ اس موقع پر گورنر سندھ مریم نواز سے ملاقات کرنے کے لیے چوہدری منیر کے گھر پہنچے تو انہیں وہاں داخلے کی اجازت نہ ملی ۔جس پر گورنر سندھ ناراض ہو کر وہاں سے چل دئیے ۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق گورنر سندھ دوبارہ چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے جس پر انکے لیے گھر کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں ۔