کسٹمز انٹیلی جنس کے گودام سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز غائب

گودام انچارج عبدالحمید کا موبائل سی ایس ڈی سٹور کو بیچنے کا انکشاف ‘ سی ایس ڈی انتظامیہ نے موبائل خریدنے کی تردید کردی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:41

کسٹمز انٹیلی جنس کے گودام سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کسٹمز انٹیلی جنس کے گودام سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز غائب ہونیکا معمہ حل نہ ہوسکا،گودام انچارج انٹیلی جنس آفیسرعبدالحمید نے موبائل سی ایس ڈی سٹور کو بیچنے کا انکشاف کیا تھا جبکہ سی ایس ڈی انتظامیہ نے موبائل خریدنے کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

کسٹمز انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کرکے ملزمان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں علامہ اقبال ٹا ئون جہانزیب بلاک میں کسٹمز انٹیلی جنس کے گودام کی انسپیکشن کے دوران ایک ہزار سات سو تریسٹھ سمگل شدہ غیر ملکی ساختہ موبائل فونز غائب ہونے کا انکشاف ہوا گودام کے انچارج عبدالحمیدنے تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا کہ یہ موبائل فونز انہوں نے سی ایس ڈی سٹور انتظامیہ کو چودہ لاکھ اٹھاسی ہزارروپے میں فروخت کردیئے تھے۔

کسٹمز انٹیلی جنس کی تفتیشی ٹیم نے سی ایس ڈی سٹور کے متعلقہ ذمہ داران کے بیانات قلمبند کرلئے ہیںذرائع کا کہنا تھا کہ سی ایس ڈی کے متعلقہ منیجر نے کسٹمز انٹیلی جنس سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی خریداری کی تردید کردی ہے۔سی ایس ڈی انتظامیہ کی تردید کے بعد موبائل فونز غائب ہونے کا معمہ مزید الجھ گیاہے۔

متعلقہ عنوان :