لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری ..
تازہ ترین : 1
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی ..

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری

آئی جی پنجاب سے 13 نومبر کو تفصیلی جواب طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیاں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 13 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے محمد شہزاد سمیت دیگر امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ محکمہ پولیس نے 2016 میں 1118 کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے اشتہار دیا، ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے کے باوجود 7 سو سے زائد امیدواروں کو بھرتی نہیں کیا گیادرخواست گزاروں نے کہا کہ میرٹ پر آنیوالوں کی بجائے محکمہ پولیس نے نئی بھرتیوں کا اشتہار دے دیا جو سرا سر نا انصافی ہے درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارا نام ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونے پر ہمیں کانسٹیبل بھرتی کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد کانسٹیبلز کی نئی بھرتیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 13 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 14:39:38

اپنی رائے کا اظہار کریں