دیوالی پربھارت کا تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے دینے کا اعلان

علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کیے جائیں،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:27

دیوالی پربھارت کا تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے دینے کا اعلان
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہندوں کے مذہبی تہوار دیوالی پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج نے لکھا دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیر التوا کیسز میں طبی ویزے جارے گا۔

(جاری ہے)

اپنی ٹوئیٹ میں سشما نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔اس سے قبل ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایک پاکستانی شہری کی درخواست پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کو کہا تھا، جنہوں نے نئی دہلی میں اپنے والد کے جگر ٹرانسپلانٹ کے موقع پر ویزے کے اجرا کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :