رات کو تھانے میں 5مرتبہ دل کا دورہ پڑا ، مفتی عبدالقوی عدالت میں بیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:05

رات کو تھانے میں 5مرتبہ دل کا دورہ پڑا ، مفتی عبدالقوی عدالت میں بیان
ملتان( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی نے عدالت مین بیان دیا ہے کہ انہیں رات تھانے میں5مرتبہ دل کا دورہ پڑا جبکہ میراس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔تفصلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ۔

(جاری ہے)

مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ وہ عارف یا وسیم نامی قندیل بلوچ کے کسی بھائی کو نہیں جانتے ۔قندیل بلوچ سے ملاقات کے تھوڑا سا اختلاف ہوا تھا مگر قندیل بلوچ نے انہیں 5میسجز کئیے اور اپنے رویے پر معافی مانگی ۔انہوں نے کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی مجھے پھنسایا جا رہا ہے ،رات تھانے میں مجھے 5مرتبہ دل کا دورہ پڑاہے ۔