دبئی میں انٹرسیک کے نام سے بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوگی،

پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) دبئی میں انٹرسیک کے نام سے بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

نمائش میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ پروٹیکشن آلات، کیمیکل پروٹیکشن سوٹس، حفاظتی لباس، خصوی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا لباس، لائف جیکٹس، کارپوریٹ وئیر و یونیفارم، خطرے کے نشانات، سیفٹی گلاس، ابتدائی طبی امداد کے آلات، دھماکوں سے بچائو کے آلات، گیس مانیٹرنگ، عمارت سازی کے دوران حفاظتی آلات، روڈ سیفٹی سمیت درجنوں شعبوں میں استعمال ہونے والے سیفٹی آلات و مصنوعات پیش کئے جا سکتے ہیں۔ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :