بایئکو پیٹرولیم فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے 2012ء سے لیکر اب تک 5 ملین ٹن خام تیل درآمد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بایئکو پیٹرولیم فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے مجموعی طور پر5 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔ بایئکو پیٹرولیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2012ء سے لیکر اب تک بایئکو پیٹرولیم کے فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے مجموعی طورپر 5 ملین ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق مون سون سیزن کے دوران خراب موسم کے باوجود فلوٹنگ ٹرمینل نے کام جاری رکھا جو ماضی میں ناممکن تھا۔

بایئکو پیٹرولیم خام تیل اورریفائن مصنوعات کی درآمدات کے مقاصد کیلئے استعمال ہوتاہے۔ بایئکو پیٹرولیم نے سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم) گہرے سمندر میں قائم کیاہے اور اس مقصد کیلئے 15 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔کمپنی کے پاس ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

متعلقہ عنوان :