احتساب عدالت میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کے پیچھے ایک گھناﺅنی سازش ہے۔ڈاکٹر دانش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:43

احتساب عدالت میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کے پیچھے ایک گھناﺅنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر دانش نے کہا کہ شریف خاندان کا قانونی حق کیا ہے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ جب ان سے ان کی جائیداد اور اثاثوں کا ذریعہ اور منی ٹریل مانگی گئی تو انہوں نے سپریم کورٹ میں نہیں دیا، انہوں نے بڑے بڑے وکلا تو کر لیے لیکن مطلوبہ دستاویزات جمع نہیں کروائیں،جے آئی ٹی کے سامنے بھی انہوں نے کوئی مواد پیش نہیں کیا۔

انہیں قانونی طور پر نیب نے بلایا اور انہوں نے وہاں آنے سے انکار کر دیا ۔ ڈاکٹر دانش نے کہا کہ اب معاملہ احتساب عدالت میں ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ نے کوئی جرم یا کرپشن نہیں کی اگر آپ غلط نہیں ہیں تو آپ عدالت آئیں اور ثابت کریں کیونکہ اس سے بڑی حق اور سچائی کی بات کیا ہے، کئی دفعہ ایسے حالات پیدا ہوئے کہ نیب اور نیب کی عدالت کو قانونی طور پر موقع حاصل تھا کہ شریف خاندان کے افراد کو گرفتار کر لیا جاتا ، یا ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا جاتا اور اب احتساب عدالت میں درخواستیں دے کر تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ نیب کے قوانین کو ختم کیا جائے، اور اس کوشش کے پیچھے بلا شبہ کوئی گھناﺅنی سازش ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :