فلپائن کی فوج کا کارروائی کے دوران داعش کے اہم کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:39

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) فلپائن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مراوی میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے محمود احمد کی ہلاکت کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات فلپائنی فوج نے مراوی میں ایک کارروائی میں 13 باغیوں کو ہلاک کیا۔ یہ جنگجو کمانڈر بھی انہی میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :