انٹرنیشنل کرکٹرز منظور الہٰی، ظہور الہٰی اور سلیم الہٰی کی ہمشیرہ کی وفات پر کھیلوں کے آرگنائزروں اور کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:39

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹرز منظور الہٰی، ظہور الہٰی اور سلیم الہٰی کی ہمشیرہ کی وفات پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ، سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول، سی ای او آفتاب قرشی محسن آفتاب قرشی، سی ای او ترک پلاسٹ حماد مقبول، کیپٹن لاہور وائٹس رضوان نثار، کیپٹن گولڈن ایگلز محمد سلمان خان، انٹرنیشنل ایمپائر علیم ڈار، جاوید اشرف، ولید یعقوب، محمد کلیم، رانا سہیل منظور، سید نجم السعید، اظہر حسین، سابق ٹیسٹ ایمپائر رب نواز، آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور محمود، انٹرنیشنل کیو ریٹر محمد اسحاق، کرکٹ پرموٹر بابا محمد خورشید، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف اور بہت سے کھلاڑیوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔