وزارت خزانہ فوری طور پرایس آر او1035واپس لے ‘خادم حسین

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ فوری طور پر ایس آر او1035واپس لے کیونکہ اس ایس آر او کے تحت731اشیاء پر 5سے 80فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کا باعث بنے گا ،صنعتی استعمال کیلئے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے صنعتوں کے لیے درآمد کیا گیا خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گے جس کے باعث ملکی برآمدات جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ان میں مزید کمی ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پو ر بورڈ کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومت نے آرڈی کے زمرے میں 5فیصد سے لیکر80فیصد تک تقریباًتمام اشیاء جو731بنتی ہیں ان پر امپورٹ کسٹم میں آر ڈی لگائی ہے اسے فوراً ختم کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس دینے والے طبقہ پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے حکومت کو ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کرنے چاہیے کیونکہ اس طرح ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

متعلقہ عنوان :