عوام کو ریلیف کے نام پر سبزباغ دکھائے جارہے ہیں ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

ایک طر ف قر ضے لیے جارہے ہیں دو سری طرف کرپشن سے قومی خزانے کونقصان پہنچا یا جا رہاہے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سربراہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجاب ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں کے حجم میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی ریفارمز کی تازہ اقتصادی جائزہ رپورٹ انتہائی تشویشناک اور حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کی عکاس ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک طرف عوام پرقرضو ں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں جبکہ دوسری جانب رہی سہی کسرلوٹ ماراور کرپشن کے باعث قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاکرپوری کردی گئی ہے۔

عوام کو ریلیف کے نام پر سبزباغ دکھائے جارہے ہیں۔بھاری سود پر قرضے حاصل کرکے عوام کی حالت زارکبھی بدل نہیں سکتی۔حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کے قرضہ جات823ارب روپے ہوگئے ہیں جس میں سب سے زیادہ قرضہ پی آئی ای122.6ارب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ دنیاکی تاریخ میں ایک بھی مثال ایسی نہیں ملتی جس میں امداد اور قرضے حاصل کرکے کسی ملک وقوم نے ترقی کی منازل طے کی ہوں۔حکمرانوں کو اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امور حکومت چلانے ہوں گے۔ملکی سرمایہ دار مایوس ہوکر بیرون ملک اپناسرمایہ منتقل کررہے ہیں۔پاکستان کی مصنوعات صنعتی یونٹس مینوفیکچرنگ کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیگر ممالک کی مصنوعات کامقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ عنوان :