مریم نوازکی احتساب عدالت میں پیشی ،ْ خواتین ایم این ایز نے جو ڈیشل کمپلیکس میں داخل نہ ہونے پر دھرنا دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:37

مریم نوازکی احتساب عدالت میں پیشی ،ْ خواتین ایم این ایز نے جو ڈیشل کمپلیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کیموقع پر (ن) لیگ کی خواتین ایم این ایز نے جوڈیشل کمپلیکس میں داخل نہ ہونے پر دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر نیب ریفرنس کی سماعت کیلئے عدالت پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ان سے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچ چکے تھے۔

احتساب عدالت کی جانب سے جمعرات کو عدالت میں داخلے کیلئے 15 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی تھی اور فہرست کے مطابق ہی لوگوں کو اندر جانے کی اجازت دی گئی تاہم ایم این اے طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر خواتین ممبران کو پولیس نے اندر جانے سے روک دیا۔پولیس اہلکاروں نے طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ کو بھی اندر نہ جانے دیا جس کے بعد خواتین ایم این ایز نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر قائم چیک پوسٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا

متعلقہ عنوان :