الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا-ترجمان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:25

الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا-ترجمان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی سے متعلق بیان پر فوادچودھری کو متنبہ کرکیا ہے۔تحریک انصاف کے راہنما فواد چودھری نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی سے متعلق بیان دیا تھا۔ترجمان الیکشن کیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو روز پہلے فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی درخواست کی تھی لیکن چیف الیکشن کمشنر نے کیس زیر سماعت ہونے کے باعث اکیلے ملنے سے انکار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے دوسرے فریق کی موجودگی میں ملاقات کرنے پر حامی بھری تھی لیکن ملاقات نہ کرنے پر فواد چودھری کو صدمہ ہوا۔ترجمان نے کہا کہ فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی سے متعلق نازیبا بیان دیا جس کی تردید کرتے ہیں، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور فواد چودھری آئینی ادارے کے خلاف بات کرنے سے اجتناب کریں، بصورت دیگر ان کےخلاف آئین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :