صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:23

صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) صفر المظفر1439 ہجری کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( جمعہ ) 20 اکتوبر بمطابق 29 محرم الحرام کی شام بوقت نماز مغرب طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے مقررہ مقامات پر اسی وقت منعقد ہونگے۔ اس موقع پر ملک بھر سے شہادتوں کی وصولی اور چاند دیکھنے کے بعد اسکی رویت کا باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ صفر المظفر 1439ھ کا چاند 30محرم الحرام بمطابق 21اکتوبر بروز ہفتہ کی شام نظر آئے گا جبکہ یکم صفر 22اکتوبر بروز اتوار کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :