نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنا مانگا ہے ،ْ مریم اورنگزیب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:21

نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنا مانگا ہے ،ْ مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنیٰ مانگا ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث استثنیٰ مانگا ہے تاہم ان کے بچے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی ہے اور نواز نے ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا، انہیں ملک کی معیشت عزیز ہے۔(ن) لیگی رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے رہنما اور ہم ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ،ْیہ واحد لوگ ہیں جنہوں نیلکھ کر دیا ہے کہ ہم نیچوریاں کیں،اثاثے چھپائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کے سربراہ الیکشن کمیشن اور انسداد دہشتگردی عدالت کے مفرور ہیں ،ْیہ تمام سیاسی جماعتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث باہر ہیں، ہمارے قائدین نہ کبھی روپوش ہوئے نہ کمر درد کا بہانہ بناکر بھاگے۔ہمارے لیڈر ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر دنیا بھر میں اعتراض ہوتاہے،کرپشن اور لوٹ مار کا الزام ہم پر ثابت نہیں ہوا،اسحاق ڈار نے ملک کی بہتری کیلئے کام کیا،کہا گیا دماغی توازن درست نہیں سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے،ماضی میں حکمرانوں کو چھوٹ دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جو بہتری کیلئے کام کرتے ہیں انہیں عدالتوں کے چکر لگوائے جاتے ہیں،لوٹ مارکرنے والوں کو ملک سے باہر بھجوا دیا جاتاہے۔