پاکستان امریکہ کیساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے،

امریکہ کی اہم شخصیات جلد دورہ کریں گی‘ خرم دستگیر دہشتگرد پاکستان کیخلاف کارروائیوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر رہے ہیں‘ سرحدی نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں‘ وزیر دفاع

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:21

پاکستان امریکہ کیساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،دہشتگرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اہم شخصیات جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحد کی حفاظت کیلئے سرحدی نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے اسی طرح دوسری طرف بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پر امن افغانستان پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔