گلوکار استاد حامد علی خان کی کراچی کے مقامی ہوٹل میں شاندار پرفارمنس ،محفل لوٹ لی

نوجوان گلوکاروں کو پاپ میوزک کے ساتھ کلاسیکل میوزک کی طرف بھی آنا چاہیے ‘ خصوصی گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:14

گلوکار استاد حامد علی خان کی کراچی کے مقامی ہوٹل میں شاندار پرفارمنس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) پٹیالہ گھرانے کے گلوکار استاد حامد علی خان نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے محفل لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار حامد علی خان کو کراچی میں پرفارم کرنے کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی ۔گزشتہ روز انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی خوبصورت کا مظاہرہ کر کے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا ۔

(جاری ہے)

ان کی کلاسیکل پرفارمنس پر ہال میں موجود شرکاء انہیں تالیاں بجا کر بھرپور داد دینے کے ساتھ جھومتے بھی رہے ۔ بعد ازاں حامد علی خان نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کے فن کو زندہ رکھنے کے لئے ہمارے خاندان کی خدمات کو تاریخ میں لکھا جائے گا ، کلاسیکل موسیقی آج سے نہیں بلکہ صدیوں سے چلتی آرہی ہے اور ہمارا گھرانہ کلاسیکل موسیقی کے حوالے سے دنیا بھر میں شناخت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان گلوکاروں کو پاپ میوزک کے ساتھ کلاسیکل میوزک کی طرف بھی آنا چاہیے تاکہ صدیوں پرانا فن مستقل طورپر آگے چلتا رہے۔

متعلقہ عنوان :