میانمار کا معروف پر تعیش ہوٹل جل کر خاکستر ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:08

میانمار کا معروف پر تعیش ہوٹل جل کر خاکستر ہو گیا
یانگون( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):میانمار کا معروف پر تعیش ہوٹل جل کر خاکستر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق میانمار کے شہر یانگون میں ایک معروف پر تعیش ہوٹل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں شروع ہوئی جس نے پھیل کر پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی درجنوں فائر فائٹر گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

شدید آگ کے باعث دھوئیں کے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی کاروائیوں کے دوران ایک لاش بھی ملی ہے جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہیں ہوٹل میں فائر الارم کی آوازیں سنائی دیں وہ باہر کی طرف بھاگے لیکن آگ ہر طرف پھیل چکی تھی ،ہوٹل کے عملے نے بڑی جانفشانی سے کام لیتے ہوئے ہوٹل میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔