نائب ناظم عمران سالارزئی کی زیرصدارت ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں کاایک اجلاس نائب ناظم عمران سالارزئی کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں تمام بلدیاتی نمائندوںلائق زادہ،وارث خان،حاجی اکبر،ممتاز،افضل ،وقار،ساجداورمولاناشفیق نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے ہفتہ صفائی مہم کے انتظامات پراطمینان کااظہارکیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم عمران سالارزئی نے کہاکہ ہفتہ صفائی آج (جمعہ) کے دن سے شروع ہوگی جوسات دن تک جاری رہے گی،عوامی آگاہی کے لئے حیات آباد میں تمام چوراہوں پربینرزاویزاں کی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ شہری شکایت کی صورت میںعوام میںقریبی کونسلرسے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :