بے نظیر یونیورسٹی میں نئے طلباء کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:14

دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)شہیدبے نظیربھٹویونیورسٹی شرینگل کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹی نے نئے آنے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں ایک تقریب کااہتمام کیا،جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے نگران وائس چانسلربادشاہ حسین تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بخت زادہ ،دانش، ڈاکٹرمحمدعلی اورڈاکٹرکمال خان ،انورزادہ کے علاوہ تمام شعبہ جات کے چیرمین اورایڈمنسٹریشن سٹاف نے شرکت کی ۔وائس چانسلرنے نئے آنے والے طلباء کوخوش آمدید کہا۔انہوںنے کہاہم آپ کوکوالٹی تعلیم اوربہترین سہولیات دینے کیلئے بھرپورکوشش کررہے ہیں تمام شعبہ جات میں فیکلٹی کی طرف سے کوئی بھی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔