پاکستان اور بحرین میں مثالی تعلقات قائم ہیں اور ہم باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ،بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کا اظہار خیال

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:46

پاکستان اور بحرین میں مثالی تعلقات قائم ہیں اور ہم باہمی تعاون کو مزید ..
منامہ اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):بحرین میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بحرین میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں مثالی تعلقات قائم ہیں اور ہم باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بحرین میں دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش جاری ہے جہاں پاکستان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کا کہنا تھا کہ نمائش اور کانفرنس میں بڑے پیمانے پر پاکستانی کمپنیوں کی شرکت اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستان اور بحرین کے مابین مضبوط تعلقات موجود ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستان دہشتگردی اور علاقائی مسائل سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے اور اس تجربے کو دوست اور حلیف ممالک سے بانٹنا خوش آئند بات ہے۔پاکستان امن کے معاملے میں بحرین کے ساتھ کھڑا ہے ، بحرین کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے اور پاکستان کا امن اور استحکام مشرق وسطیٰ کے لیے اہم ہے ۔ ہم دوست ممالک ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجیئے