میانمر ،پیلس ہوٹل میں آتشزدگی ،

ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں کوئی چینی شامل نہیں،ہوٹل میں90افراد ٹہرے ہوئے تھے۔ آگ صبح تین بجے لگی جس سے پوراہوٹل جل گیا آگ پر چار گھنٹے بعدقابو پالیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:42

یان گان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) یہاں کینڈاگائی پیلس ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ایک غیر ملکی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں کوئی چینی شامل نہیں ہے۔آگ گزشتہ روز صبح کے وقت لگی ،اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میںلے لیا۔جس سے پوراہوٹل جل گیا۔

(جاری ہے)

تاہم آگ بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کی اور چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔اس کوشش میں ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا۔ جسے مقامی ہسپتال پہنچا دیاگیا۔آگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا اس وقت ہوٹل میں 90غیر ملکی مہمان ٹہرے ہوئے تھے۔ جن کو باحفاظت نکال کر قریبی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :