شارجہ ٹریفک پولیس کا بلیک پوائنٹس کو کینسل کرنے کا اعلان ، جرمانوں پر 50 فی صد ڈسکاونٹ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:30

شارجہ ٹریفک پولیس کا بلیک پوائنٹس کو کینسل کرنے کا اعلان ، جرمانوں ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء)   شارجہ ٹریفک پولیس نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ امارت پر کیے جانے والے ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد تک رعایت ہے۔

(جاری ہے)

اس اعلان کا نفاذ 19 اکتوبر بروز جمعرات سے ہو گا اور یہ رعایت 31 دسمبر تک ہونے والے تمام جرمانوں پر لاگو ہو گی۔ اس کے علاوہ شارجہ پولیس کے کمانڈر ان چیف بریگیڈئیر سیف ال زیری ال شمسی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 18 اکتوبر تک اکھٹے ہونے والے تمام بلیک پوائنٹس کو بھی کینسل کر دیا ہے اور اس فیصلے کا اعلان شارجہ آپریشن پولیس کی50 ویں سالگرہ کی خوشی میں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :