کوئٹہ د ھماکے میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:34

کوئٹہ د ھماکے میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کوئٹہ د ھماکے میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق نیو سریاب میں قومی شاہراہ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید اہلکاروں کا تعلق نصیرآباد، صحبت پور، مانجھی پور اور اوستہ محمد سمیت مختلف علاقوں سے تھا۔انکی نماز جنازہ گزشتہ روز پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیو سریاب میں قومی شاہراہ پر ایلیٹ فورس کا ٹرک 29 اہلکاروں کو لے کر اپنے معمول کے مطابق اسی سڑک پر رواں دواں تھا کہ اچانک ٹرک کے قریب زوردار دھماکا ہوا اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :