نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی

سابق وزیراعظم برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے،کنزرویٹو پارٹی کے رکن رحمان چشتی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:34

نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی، سابق وزیراعظم برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے اور ان کے لیکچر کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے رحمان چشتی کو گزشتہ ماہ اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔