معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بحرین میں کانسرٹ میں پرفارم کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:12

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بحرین میں کانسرٹ میں پرفارم کریں گے
بحرین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء):معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بحرین میں ایک کانسرٹ میں پرفارم کریں گے ۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بحرین میں موجود 24 نومبر بروز جمعہ بحرین میں ایک کانسرٹ میں اپنی گلوکاری سے لوگوں کو محظوظ کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ کانسرٹ انڈین اسکول گراﺅنڈ میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اس سے قبل بھی کئی ممالک میں پرفارم کر چکے ہیں، یہی نہیں عاطف اسلم اپنی مسحور کُن گلوکاری کی وجہ سے بالی وڈ میں بھی اپنا نام بنا چکے ہیں۔