متحدہ عرب امارات ، کار دھماکے میں تین افراد زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:07

متحدہ عرب امارات ، کار دھماکے میں تین افراد زخمی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) ذرائع منگل کے روز شارجہ کے ویسٹ علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں تین اماراتی نوجوانوں سگریٹ لائٹرکی گیس سونگھ رہے تھے کہ لائٹر کی گیس نے آگ پکڑ لی اور گاڑی آگ کے دھماکے سے جل اٹھی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس فورا جائے حادثہ پر پہنچی اور دیکھا کہ تین نوجوان جن کی عمریں 14،16 اور 26 سال تھیں جلتی ہوئی گاڑی کے اندر تھے اور گاڑی کے شیشے بری طرح سے دھماکے سے ٹوٹ چکے تھے ۔

پولیس نے فورا تینوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ ان میں سے ایک ٹین ایجر لڑکے کوجلنے سے دوسرے درجے کی چوٹیں آئیں ہیں۔ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تینوں متاثرین گیس کو سونگھنے کی کوشش کر رہے تھے جو کہ بذات خود ایک بہت خطرناک چیز ہے۔ اس لیے پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کیا کریں۔