مریم کی مانیں یا حمزہ کی ن لیگ کے رہنماء نئی مصیبت میں پھنس گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:54

مریم کی مانیں یا حمزہ کی ن لیگ کے رہنماء نئی مصیبت میں پھنس گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19اکتوبر2017ء) :کس کی طرف جائیں اور کس کی طرف نہ جائیں ،حمزہ شہباز کی میٹنگ میں جانا ہے یا مریم نواز کی میٹنگ میں جانا ہے تمام ن لیگی رہنماء نئی مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق مریم کی لاہور آمد کے بعد کہا جا رہا تھا کہ اب صرف وہی انتخابات میں ٹکٹ کے حوالوں سے فیصلہ کریں گی جس کے بعد حمزہ کے قریبی رہنماء مریم کے دربار میں حاضری دینا شروع ہو گئے تھے اب واپس آتے ہی حمزہ اس قدر متحرک ہوگئے کہ روزانہ کی بنیاد پر کارکنوں اور اراکین کے ساتھ ملاقاتیں کی جا رہی ہیں لاہور میں چند روز قبل ہر طرف مریم نواز کے بینرز نظر آ رہے تھے لیکن اب ہر طرف حمزہ کے بینزز لگائے جا رہے ہیں ۔

حمزہ نے گزشتہ روز ایک اہم میٹنگ 11بجے بلوائی تھی مگر کسی وجہ سے ملتوی کر دی گئی حمزہ کے حمایتی رہنماؤں کو کہہ رہے تھے کہ آپ نے میٹنگ میں یہی کہنا ہے کہ ہمارا لیڈر حمزہ ہے اور ہم اسی کا کہنا مانیں گے ۔

متعلقہ عنوان :