مظفرآباد کی سب سے بڑی یونین کونسل پنجکوٹ میں مقامی اساتذہ کی پھرتیاں سالوں سے سکولوں سے غیر حاضر

تنخواہیں ہر ماہ بینک اکائونٹ میں شفٹ ، بچوں کا مستقبل تباہ ! سالانہ رزلٹ صفر ، محکمہ تعلیم لمبی تان کر سوگئی ، کوئی پوچھنے والا نہیں

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) دارلحکومت مظفرآباد کی سب سے بڑی یونین کونسل پنجکوٹ میں مقامی اساتذہ کی پھرتیاں سالوں سے سکولوں سے غیر حاضر، تنخواہیں ہر ماہ بینک اکائونٹ میں شفٹ ، بچوں کا مستقبل تباہ ! سالانہ رزلٹ صفر ، محکمہ تعلیم لمبی تان کر سوگئی ، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے یونین کونسل پنجکو ٹ میں مقامی اسکولوں میں تعینات مقامی اساتذہ نے تعلیم دینے کے بجائے سیاست چمکانی شروع کردی ، سالوں سے سکول میں صرف چند منٹوں کی حاضری کے بعد پھر غائب، روز کا معمول بن گیا، جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نہ تو کوئی چیکنگ کا نظام کو بہتر بنایا گیا اور نہ ہی اِس علاقے کے ڈی او نے دورہ کیا ، سالانہ رزلٹ میں صفر، بچوں کا مستقبل تباہ ، جبکہ ماہوار لاکھوں روپے تنخواہ لینے والیے ٹیچرز سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ، اہلیان ِ پنجکوٹ کی عوام نے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجکوٹ میں ٹیچروں کا قبلہ درست کریں اور تبدیل کرکے دوسرے اضلاع میں تعینات کریں تاکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے ! بصورت دیگر عوام وزیر تعلیم کے خلا ف شدید احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :