ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل راولپنڈی میں شروع ہوگا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل جمعہ سے میونسپل سٹیڈیم،راولپنڈی میں شروع ہوگا،راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و و پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی-