امید ہے پاکستان دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا، امریکی وزیرخارجہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:12

امید ہے پاکستان دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا، امریکی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے علاقوں میں موجوددہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔واشنگٹن تھنک ٹینک کے سینٹرل فاراسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کاکہنا تھا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑاہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے علاقوں میں موجوددہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنا مہذب قوم کا انتخاب نہیں ذمہ داری ہے۔بحرہند کے علاقے میں امن وسلامتی کویقینی بنانے کیلیے امریکہ اوربھارت کومل کرکام کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ریکس ٹیلرسن نیچین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنوبی چین کے سمندروں میں چین کا اشتعال انگیز رویہ براہ راست بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جس کے خلاف بھارت اور امریکہ کا مؤقف ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :