Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کے ملاقات سے انکار پر انکے خلاف نازیبا بیانات دئیے، ترجمان الیکشن کمیشن نے حقیقت کھول دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:45

پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کے ملاقات ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) :الیکشن کمیشن نے نے فواد چوہدری کا بھانڈا پھوڑ دیا ،ترجمان الیکن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کے ملاقات سے انکار پر انکے خلاف نازیبا بیانات دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکن کمیشن کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیانبازی سے دو روز پہلے فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی درخواست بھیجی تھی مگر مقدمہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف دوسرے فریق کی موجودگی ہی میں ملاقات کریں گے۔

ملاقات سے انکار پرفواد چوہدری صدمے میں آگئے اور انہوں نے بدلہ لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا بیان دیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :