سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے حوالہ سے ایس او پیز چیف کمشنر اور آئی جی نے عدالتی حکام سے مل کر طے کئے، طلال چوہدری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:07

سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کی احتساب عدالت میں پیشی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسکیورٹی سب سے اہم اور ضروری معاملہ ہوتا ہے اس لئے پیشی سے ایک دن پہلے ہی وفاقی دارالحکومت کے چیف کمشنر اور آئی جی نے عدالتی حکام سے مل کر اس حوالے سے ایس او پیز طے کئے ہیں جن کو تحریری صورت میں جاری کیا گیا ہے اس لئے ان کی حیثیت عدالتی احکامات کی طرح ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ مذکورہ ایس او پیز کے مطابق کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران سب سے زیادہ گنجائش صحافیوں کے لئے رکھی گئی ہے تا کہ وہ عوام کو ساری صورتحال سے آگاہ کر سکیں ۔ صحافیوں کے بعد وکلاء اور پراسیکیوشن ٹیم اور سب سے کم گنجائش سیاسی کارکنوں کے لئے رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی رہنما کے ساتھ صرف چند کارکنوں کو ہی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :