پہلی بار ایسا ہوا کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہا ہے‘

سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے‘ نواز شریف رواں یا آئندہ ہفتے واپس آجائیں گے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:07

پہلی بار ایسا ہوا کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہا ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہا ہے‘ سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے‘ نواز شریف رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مریم نواز نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف رواں ہفتے کے آخر میں یا آئندہ ہفتے واپس آجائیں گے۔ سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔ والدہ کی کیمو تھراپی ہوئی ہے صحت بہتر ہورہی ہے۔ پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں والدہ کی مکمل ریکوری میں چھ ماہ لگ جائیں گے۔