وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے 3روزہ دورے پر ترکی روانہ

وزیراعظم ڈی ایٹ کی سربراہی ترکی کے حوالے کریں گے‘ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی رکن ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:00

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے 3روزہ دورے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لئے 3روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے‘ تنظیم کا آٹھواں اجلاس نومبر 2012 میں اسلام آباد میں ہوا تھا‘ وزیراعظم ڈی ایٹ کی سربراہی ترکی کے حوالے کریں گے‘ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی رکن ملکوں کے سربراہان ے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی کی3روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم استبول میں ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ بنگلہ دیش‘ مصر‘ انڈونیشیا‘ ایران ‘ ملائشیا‘ نائیجیریا‘ پاکستان اور ترکی ڈی ایٹ کے رکن ہیں۔ تنظیم کا آٹھواں اجلاس نومبر 2012 میں اسلام آباد میں ہوا تھا وزیراعظم ڈی ایٹ کی سربراہی ترکی کے حوالے کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی رکن ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔