پاکستان سرحد ی انتظا م کی مزید بہتری کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے،اعزاز ..
تازہ ترین : 1
پاکستان سرحد ی انتظا م کی مزید بہتری کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے ..

پاکستان سرحد ی انتظا م کی مزید بہتری کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے،اعزاز چوہدری

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کررکھا ہے،سرحدی علاقے تمام دہشت گرد گروپوں سے خالی ہو چکے، پاکستان سرحد ی انتظام کومزید بہترکرنے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے سنیٹرالیزابیتھ وارن سے ملاقات کی جس میں اعزازچوہدری نے سنیٹر الیزابیتھ وارن کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، پاکستان کے سرحدی علاقے تمام دہشت گرد گروپوں سے خالی ہو چکے، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کررکھا ہے اورافغانستان میں امن و استحکام افغانوں کی اپنی قیادت میں سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان سرحد ی انتظام کومزید بہترکرنے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے جب کہ سنیٹرالیزابیتھ وارن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 12:00:01

اپنی رائے کا اظہار کریں