بالاکوٹ میں شاہراہ کاغان کے رابطہ ایوب پل کی تعمیر کا کام جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالاکوٹ میں شاہراہ کاغان کے رابطہ ایوب پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ایوب پل کا ایک حصہ چند روز قبل زمین بوس ہو گیا تھا۔ پل کی تعمیر کے دوران بالاکوٹ تاجراں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، عوام اور تاجروں سمیت مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کندھوں پر سامان اٹھانے پر مجبور ہیں جبکہ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر لا نے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چائنہ کمپنی نے پل کی تعمیر کا کام جلدی مکمل کر نے کی ہر ممکن کوشش شروع کی ہوئی ہے، دو ہفتوں سے عوام شدید مشکلات میں ہے۔ وادی کاغان اور گلگت جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ تعمیر جلد ازجلد مکمل کی جائے، پل نہ ہو نے کی وجہ سے عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔