پروگریسیو کالج حویلیاں میں یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا اہتمام

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) طالب علموں میںاحترام انسانیت اور سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس اہم معاملہ میں ان کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کی غرض سے پروگریسیو کالج حویلیاں میں یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر ماہین نے سماجی اور مذہبی ہم آہنگی اور احترام انسانیت کے عنوان پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو احترام انسانیت کے حوالہ سے ذہنی مشق بھی کروائی گئی۔ کالج کے ڈائریکٹر محمد ارشاد نے اس کاوش کو بہت سراہا اور اس کو طلبہ کی مثبت ذہنی نشوونما میں اہم قدم قرار دیا۔