نملی میرا کے عوام کا مسائل حل نہ کرنے پر سردار ادریس کو آئندہ انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) گلیات کی یونین کونسل نملی میرا کے عوام نے عوامی مسائل حل نہ کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس کو آئندہ انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویلج کونسل نملی میرا کے عمائدین نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس کو نملی میرا کی باشعور عوام نے اس بار مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نملی میرا سڑک کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا 36 کروڑ روپے کا فنڈ سردار ادریس نے دیگر رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ نملی میرا سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سردار ادریس کے جھوٹے وعدے اور سبز باغ دکھانے والے ایم پی اے اس بار 35 ووٹ کی بھی امید نہ رکھیں، انہیں اہلیان علاقہ اس مرتبہ بدترین شکست سے دوچار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :